خبرنامہ پاکستان

جماعت اسلامی نےہمیشہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کاخیرمقدم کیا:سراج الحق

اسلام آباد:(اے پی پی) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی عام آدمی کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو عوامی مسائل پر توجہ دینی چا ہئے۔ عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ ہمیں ملک و قوم کو درپیش چیلنجوں سے نبردآزما ہونے کیلئے اتحاد و یکجہتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل جاری رہنا چاہئے اور جمہوریت کے ثمرات عوام کو ملنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی جدوجہد کر رہی ہے اور احتساب کے عمل کو مضبوط اور مستحکم بنانے کے سلسلے میں جماعت اسلامی ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے مفاد میں اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور حکومت کو بھی عوام کے مسائل پر توجہ دینی چاہئے اور انہیں حل کرنا چاہئے۔