خبرنامہ پاکستان

جماعت اسلامی کا فاٹا انضمام مارچ ٹیکسلا پہنچ گیا

جماعت اسلامی کا فاٹا انضمام مارچ ٹیکسلا پہنچ گیا
ٹیکسلا: (ملت آن لائن) فاٹا اصلاحات کے حوالے سے جماعت اسلامی کی ریلی واہ کینٹ پہنچ گئی ہے۔ ریلی میں کے پی، فاٹا اور قبائلیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فاٹا کو کے پی میں ضم کرنے کا مطالبہ کیا۔ ریلی جماعت اسلامی فاٹا کے امیر کی قیادت میں پشاور سے روانہ ہوئی۔ شرکاء فاٹا کے انضمام کیلئے پشاور سے اسلام آباد کیلئے لانگ مارچ کر رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے بھی اسلام آباد میں ریلی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔