خبرنامہ پاکستان

جمشید دستی کا پارلیمنٹ میں انوکھا احتجاج

اسلام آباد(آئی این پی )عوامی راج پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نیصدر مملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں امریکی ڈرون حملے کیخلاف انوکھا احتجاج کیا ، اجلاس میں ”عالمی دہشت گرد امریکہ ” کی تحریر والا تاج پہن کر شرکت کی ، صدر کے خطاب کے دوران بھی ڈرون حملے کیخلاف نعرے لگاتے رہے،وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب بھی تاج اتروانے میں ناکام رہے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو صدر مملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران عوامی راج پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے امریکی ڈرون حملے کیخلاف انوکھا احتجاج کیا،جمشید دستی اجلاس نے اجلاس میں ”عالمی دہشت گرد امریکہ ” کے نعر ؤں سے تحریر والا تاج پہن کر شرکت کی،اس موقع پر وہ اراکان پارلیمنٹ اور سفارتکاروں کی توجہ کا مرکز بنے رہے ،تمام اراکان اجلاس سے قبل ان کے پاس جا کر ان سے ملتے رہے ،وزیر مملکت پارلیمانی امور شیخ آفتاب کی درخواست پر بھی جمشید دستی نے اپنا تاج نہ اتارا ،صدر مملکت ممنون حسین کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطا ب کے دوران جمشید دستی بلند آواز میں امریکی ڈرون حملوں کیخلاف نعرے لگاتے رہے۔(رڈ)