خبرنامہ پاکستان

جمعہ سے پیر تک ملک بھر میں بارش کا امکان

کراچی: (ملت+اے پی پی) محکمہ موسمیات کے مطابق، جمعہ سے پیر تک ملک بھر میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے راستے مغربی ہواؤں کا سسٹم جمعہ کو پاکستان میں داخل ہو گا۔ ماہرین موسمیات نے کہا ہے کہ شمالی بلوچستان میں تیز بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اتوار کو کراچی میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار اور پیر کو شمالی علاقہ جات میں بارش کے ساتھ ساتھ برفباری کا بھی امکان ہے