خبرنامہ پاکستان

جمہوریت پاکستان کے ماحول سے مطابقت نہیں رکھتی ،مشرف

سابق صدر:(ملت+اے پی پی) پرویزمشرف نےکہا ہے کہ جمہوریت پاکستان کے ماحول کے مطابق موزوں نہیں ۔ فوج کے ساتھ 40 سال تعلق رہا، فخر ہے فوج نے ان کا ساتھ دیا ۔ پاکستانی نظام میں کوئی چیکس اینڈ بیلنس نہیں ۔ ایک انٹرویو میں سابق آرمی چیف اور صدر پرویز مشرف نے کہا فوج نے پاکستان کی حکمرانی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا کیونکہ جمہوریت یہاں کے ماحول کے مطابق موزوں نہیں ہے ، یہاں کے نظام میں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے،یہی وجہ ہے کہ فوج پھر مجبور ہو جاتی ہے اور اسے سیاست میں داخل ہونا پڑتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے امور و ضروریات کے مطابق ایک سیاسی ڈھانچہ تشکیل دینا ہو گا ، چیک اینڈ بیلنس نظام قائم کرنا ہو گا تاکہ بُری طرز حکمرانی نہ ہو اور فوج کو سیاست میں نہ آنا پڑے۔ سابق آرمی چیف پرویز مشرف نے اپنی وطن واپسی کو مشروط قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مقدمات کا سامنا کرنے کےلئےتیار ہیں لیکن دیکھیں گے کہ ان کے نقل وحرکت پر پابندی تو نہیں۔