خبرنامہ پاکستان

جمہوری روایات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، سراج الحق

عدلیہ عدل و انصاف

جمہوری روایات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، سراج الحق

لاہور:(ملت آن لائن) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جمہوری روایات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، سیاست دانوں کو چاہئے جمہوریت بچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں منتخب نمائندوں کو گاجر مولی کی طرح خریدا گیا، ملک کو دلدل سے نکالنے کا ایک ہی راستہ ہے ملک کو ٹریک پر لایا جائے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ خواہش ہے عام انتخابات وقت پر ہوں، 2018 پاکستان میں انقلاب کا سال ہے، اسلامی خوشحال پاکستان چاہتے ہیں۔ سراج الحق نے کہا کہ ملک میں جماعت اسلامی کی صورت میں کلین اور دیانتدار قیادت موجود ہے، ملک میں جمہوری روایات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ قبل ازیں ایم ایم اے کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا، سراج الحق کا کہنا تھا کہ 20 مارچ کو دوبارہ کراچی میں اجلاس ہوگا، کوئی اختلاف نہیں، قانونی مسائل ہیں جو جلد حل کرلیں گے۔ واضح رہے کہ سراج الحق کا کہنا تھا کہ دس سال کی بدامنی میں سب سے زیادہ نقصان خیبر پختونخوا کے عوام کو ہوا، 65 ہزار سے زائد عوام نے قربانی دی، معیشت، اسکول اور مدارس تباہ ہوگئے، ہم کے پی کے لوگوں کو سلام پیش کرتے ہیں، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مرکزی کردار ادا کیا۔