خبرنامہ پاکستان

جمہوری مستقبل کیلئے 4 ہفتے اہم ہیں: مرزا اسلم بیگ

راولپنڈی(ملت + آئی این پی)سابق آرمی چیف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ ملک کے جمہوری مستقبل کیلئے آئندہ 4 ہفتے اہم ہیں ، ایل اوسی پر فائرنگ اورپاکستان میں سیاسی گولہ باری ایک ہی سلسلے کی کڑی ہے ‘ اگر اسلام آباد بند ہوا تو بہت کچھ بند ہو جائیگا ‘ پیدا کردہ صورتحال کا مقصد جمہوریت کا بستر گول کرنا‘ مرضی کی حکومت لانا ہے، امریکہ اور بھارت سی پیک منصوبے پر پاکستان کو سزا دینا چاہتے ہیں۔ بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ جمہوری مستقبل کیلئے 4 ہفتے اہم ہیں ۔ امریکہ اور بھارت سی پیک منصوبے پر پاکستان کو سزا دینا چاہتے ہیں۔ ایل او سی پر فائرنگ اور پاکستان میں سیاسی گولہ باری ایک ہی سلسلے کی کڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیدا کردہ صورتحال کا مقصد جمہوریت کا بستر گول کرنا‘ مرضی کی حکومت لانا ہے۔