خبرنامہ پاکستان

جنات کی مداخلت نہ ہوئی تو بتائیں گے انتخابات کیسے لڑے جاتے ہیں، اسفندیار ولی

جنات کی مداخلت

جنات کی مداخلت نہ ہوئی تو بتائیں گے انتخابات کیسے لڑے جاتے ہیں، اسفندیار ولی

چارسدہ:(ملت آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ اس بار جنات کی مداخلت نہ ہوئی تو ہم بتائیں گے کہ الیکشن کس طرح لڑا جاتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان نے سیاست میں گالم گلوچ کے کلچر کو فروغ دیا، وہ بنی گالہ سے کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی ڈوریں ہلارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم پر کرپشن کے الزامات لگائے جارہے ہیں، ہمارا دامن صاف ہے، صفائی کے لیے حلف اٹھانے کو بھی تیار ہیں، پی ٹی آئی بھی آئے اور حلف اٹھائے۔ اسفندیار ولی نے کہا کہ جیل کاٹی لیکن کسی کے سامنے جھکنا گوارا نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں ہم نے الیکشن کب لڑا، ہم نے تو جنازے اٹھائے، ہم حکومت میں آکر سب سے پہلے فاٹا کو پختونخوا میں ضم کریں گے۔
ایم ایم اے کی سیاست اسلام کے لیے نہیں، اسلام آباد کے لیے ہے: پرویز خٹک
صوبوں کے حقوق کو یاد کرتے ہوئے انھوں نے حکومت کو تنبیہہ کی کہ اگر اٹھارویں ترمیم کو چھیڑا گیا تو ہم سڑکوں پرآ جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک عمران خان کا کٹھ پتلی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے سارا پیسا بنی گالی منتقل کیا۔