خبرنامہ پاکستان

جنرل (ر) راحیل شریف سعودی عرب چلے گئے

لاہور:(ملت+اے پی پی سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف سعودی حکومت کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب چلے گئے۔ سعودی حکومت کی جانب سے خصوصی طیارہ بھجوایا گیا جس میں وہ شاہی مہمان کی حیثیت سے روانہ ہوئے، ان کے اعزاز میں سعودی عرب میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔