خبرنامہ پاکستان

جنرل صاحب ان سےپاکستان کی جان چھڑائیں: نئے پوسٹرزلگ گئے

جیکب آباد: (اے پی پی) شہر کے اہم چوراہوں اور اہم سڑکوں پر ایک غیرسیاسی تنظیم مزدور شہری اتحاد کی طرف سے بینر لگائے گئے ہیں۔ ان بینروں کے بیک گراؤنڈ میں ایک خاتون ہے جو کہ ہاتھ جوڑ کر اپیل کر رہی ہے کہ جنرل صاحب پاکستان کو کرپٹ بیوروکریسی اور کرپٹ سیاستدانوں سے بچائیں۔ بینرز میں یہ بھی دکھایا گیا ہے کہ پاکستان ایک پھل دار درخت ہے اور اس درخت پر آم کا پھل ہے جس کو کوے نوچ رہے ہیں اور اس درخت کی جو جڑیں زمین میں ہیں ان جڑوں کو کیڑے کھا رہے ہیں۔ اس اپیل والے بینروں پر آخر میں لکھا ہے صدر مزدور شہری اتحاد جیکب آباد جو کہ ایک غیرسیا سی اور مزدوروں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم ہے۔