خبرنامہ پاکستان

جنرل صاحب پاکستان کو آپ پر فخر ہے: مریم نواز

لاہور: (ملت+اے پی پی) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اعلیٰ عسکری خدمات پر ملک کی زیادہ تر سرکردہ شخصیات تعریف و توصیف کر رہی ہیں۔ وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ جنرل صاحب پاکستان کو آپ پر فخر ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ آرمی چیف کے دور میں ادارے مضبوط ہوئے، انہوں نے اچھی تاریخ رقم کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جنرل راحیل کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔