خبرنامہ پاکستان

جنوبی افریقہ کے ماریس نے تیز ترین فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری بنا دی

جنوبی افریقہ کے ماریس نے تیز ترین فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری بنا دی
جوہانسبرگ:(ملت آن لائن) جنوبی افریقہ کے مارکو ماریس نے تیز ترین فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری اسکور کردی۔ مارکو ماریس نے تیز ترین فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری اسکور کردی، انھوں نے ایسٹرن پرووینس کیخلاف بارڈر کی نمائندگی کرتے ہوئے 191 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 300 رنز بنائے جب کہ اس سے قبل تیز ترین فرسٹ کلاس ٹرپل سنچری کا ریکارڈ آسٹریلیا کے چارلی میکارٹنی کے پاس تھا جنھوں نے 1921 میں ناٹنگھم شائر کیخلاف 221 بالز پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔