خبرنامہ پاکستان

جنوبی پنجاب میں را اورافغان انٹیلی جینس کی موجودگی کا انکشاف

لاہور: (اے پی پی) بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کے کارندوں کی جنوبی پنجاب میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دہشت گرد سی پیک منصوبے کو نشانہ بنانا چاہتے ہیں ۔ دنیا نیوز کو دستیاب ہونے والے وزارت داخلہ کے حساس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ را اور این ڈی ایس کی جانب سے جنوبی پنجاب میں 6 سے 7 گروپس فعال کئے گئے ہیں جن کا مقصد سی پیک منصوبے کونقصان پہنچانا ہے ۔ مراسلے کے مطابق گروپس کے کارندے بھکر ، لیہ ، ڈی جی خان میں موجود ہیں اور ان کے تانے بانے کے پی کے میں ڈیرہ اسماعیل خان اور بلوچستان کے علاقے ژوب میں موجود ان کے سرپرستوں سے ملتے ہیں اور ان کارندوں کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی حمایت بھی حاصل ہے ۔ مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد افراتفری پھیلانے کے لئے سی پیک منصوبے کے قریب خود کش حملے کر سکتے ہیں اور انجنیئرز سمیت دیگر اہم افراد کو اغوا بھی کیا جاسکتا ہے ۔