خبرنامہ پاکستان

جنید جمشید کا انتقال بڑا نقصان ہے: عمران

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جنید جمشید کا انتقال بہت بڑا نقصان ہے‘ جنید جمشید شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ میں مدد کرنے والے ستاروں میں سے تھے۔ جمعرات کو اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ ڈی سی چترال اسامہ وڑائچ فرض شناس افسر تھے اسامہ وڑائچ نے لگن سے کام کرنے کی روایت چھوڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنید جمشید کا انتقال بہت بڑا نقصان ہے۔ جنید جمشید شوکت خانم کی فنڈ ریزنگ میں مدد کرنے والے ستاروں میں سے تھے۔ (ن غ)