خبرنامہ پاکستان

جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جمشید کو سپرد خاک کر دیا گیا

لاہور: (ملت+اے پی پی) معروف عالم دین اور گلوکار جنید جمشید کی اہلیہ نیہا جمشید کو کیولری گرائونڈ کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا ۔ نیہا جمشید اپنے شوہر کے ساتھ پی کے 661 میں چترال سے اسلام آباد آ رہی تھیں کہ طیارہ حویلیاں کے نزدیک پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ۔ نیہا جمشید شادی سے قبل پاکستان فٹبال فیڈریشن میں دو ہزار دس سے دو ہزار بارہ تک بطور کوآرڈینیٹر خدمات انجام دیتی رہیں ۔ شادی کے بعد انہوں نے فٹبال فیڈریشن سے استعفیٰ دے دیا تھا اور خاتون خانہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں ادا کر رہی تھیں ۔