خبرنامہ پاکستان

جنید جمشید کی میت کراچی منتقل

کراچی (ملت+اے پی پی) سانحہ حویلیاں میں جاں بحق جنید جمشید کی میت کراچی منتقل کر دی گئی ، تدفین آج دوپہر کو ہوگی ، نور خان ائیربیس پر نماز جنازہ پڑھی گئی ، گارڈ آف آنر بھی دیا گیا ۔ پی آئی اے طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے جنید جمشید کے بھائی ہمایوں جمشید میت لے کر کراچی پہنچ گئے ۔ جنید جمشید کی میت کو فیصل ایئر بیس سے سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔ میت سی ون تھرٹی طیارے پر کراچی پہنچائی گئی ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہمایوں جمشید نے کراچی میں نماز جنازہ کا وقت اور جگہ کا بتایا ۔ مولانا طارق جمیل کے نماز جنازہ پڑھانے کا امکان ہے ۔ اس سے پہلے نور خان ائیربیس اسلام آباد پر جنید جمشید کی نماز جنازہ ادا کی گئی اور انہیں گارڈ آف آنر بھی دیاگیا ۔ نماز جنازہ میں ائیر چیف مارشل سہیل امان نے بھی شرکت کی ۔