خبرنامہ پاکستان

جنید خان کی سوئنگ سے کنگز بھی بے حال ہوگئے

جنید خان کی سوئنگ سے کنگز بھی بے حال ہوگئے
ڈھاکا:(ملت آن لائن) بنگلادیش پریمیئر لیگ میں جنید خان کی سوئنگ سے کنگز بھی بے حال ہو گئے۔
بنگلادیش پریمیئر لیگ میں کھلنا ٹائٹنز نے راجشاہی کنگز کو2 وکٹ سے ہرا دیا، ناکام سائیڈ نے 8 وکٹ پر 166رنز اسکور بورڈ پر سجائے، ڈیوائن اسمتھ 36 بالز پر 62رنز بناکر نمایاں رہے۔ مشفیق الرحیم 55 اور جیمز فرینکلن 29 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، پاکستانی پیسر جنید خان نے 27 رنز کے عوض 4 وکٹیں لیں جب کہ ابوجاوید نے 2 شکارکیے۔
فاتح الیون نے ہدف 19.2 اوورز میں 8 وکٹ پر حاصل کرلیا، محمود اللہ نے 56 کی قائدانہ اننگز کھیلی، عارف الحق 43 اور ریلی روسو20 رنز بناکر نمایاں رہے، پاکستانی فاسٹ بولر محمد سمیع نے 29 رنز دے کر3 وکٹیں اڑائیں لیکن ان کی یہ کاوش ٹیم کے کام نہیں آسکی جب کہ کیوی پیسر فرینکلن نے 2 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔