خبرنامہ پاکستان

جن لوگوں نے تماشا کیا ان کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف

جن لوگوں نے تماشا کیا ان کا احتساب ہونا چاہیے، نواز شریف

لاہور… داتا دربار پر خطاب میں نواز شریف کا کہنا ہے کہ مجھے نا اہل بے وجہ کر دیا گیا. بیٹے سے تنخواہ لے بھی لیتا تو کیا تھا. نہیں‌لی تب بھی نا اہل کر دیا. جن لوگوں نے تماشا کیا ان کا احتساب ہونا چاہیے.میری کوئی کرپشن نہیں‌ نکلی. کرپشن ختم ہو چکی. امن قائم ہو رہا ہے. آج سڑکیں بن رہی ہیں. اب گھروں میں‌بجلی اور گیس بھی آنا شروع ہو گئی ہے. لاہور والوں نے اپنے ووٹ کی طاقت سے مجھے وزیراعظم بنایا تھا. پانچ لوگوں نے مجھے نا اہل قرار دے کر گھر بھجوا دیا. نا اہل کرنے والے کہتے ہیں نواز شریف نے کرپشن نہیں‌کی. آج میٹرو بس بھی چل رہی ہے. لوگ آرام سے سفر کر رہے ہیں. آج پاکستان کو بدلنا ہو گا. ایسے نہں‌چلے گا. میں‌نے جو جذبہ دیکھا یہ ایک انقلاب کا پیش خیمہ ہے. اگر یہ انقلاب نہ آیا . یہ غریب ہمیشہ غریب رہے گا. اگر انقلاب نہ آیا کسی کو انصاف نہیں‌ملے گا. اگر انقلاب نہ آیا تو بیروزگار بیروزگار ہی رہیں گے. میاں‌نواز شریف بجلی نہ جانے کا دعوی کر رہے تھے کہ اس دوران بجلی چلی گئی.

کوئٹہ: پشین چوک کے قریب دھماکہ، 8 ہلاک 30 سے زائدزخمی، متعدد گاڑیوں میں‌آگ لگ گئی
August 12, 2017 9:33 pm

کوئٹہ: پشین چوک کے قریب دھماکہ، 8 ہلاک 30 سے زائدزخمی ہلاکتوں کا خدشہ. متعدد گاڑیوں میں‌آگ لگ گئی، ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق15سے زائد زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سیکیورٹی اداروں نےعلاقےکوگھیرےمیں لےلیا۔صوبائی دارالحکومت کے پشین سٹاپ پر زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ایمبولنسز نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی،ہ دھماکا پشین روڈ پر موجود ایک گاڑی میں ہوا ہے۔ دھماکے کے بعد کئی گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔دھماکے کے نتیجے میں 8 ہلاک30 سے زائدزخمی ہوگئے ہیں۔آگ لگنے والی گاڑیوں میں دو گاڑیاں، چار رکشے اور دو موٹر سائیکلیں شامل ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدش