خبرنامہ پاکستان

جون میں تیل وگیس کے 6ذ خائردریافت، خاقان عباسی

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جون کے مہینے میں تیل و گیس کے 6ذخیرے دریافت ہوئے ہیں، ان 6دریافتوں سے یومیہ 5کروڑ10لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہو گی، دو ذخیرے خیبرپختونخوا اور چار سندھ میں ذخیرے دریافت ہوئے ہیں۔ وہ منگل کو یہاں بلال ورک کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کو بریفنگ دے رہے تھے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جون کے مہینے میں تیل و گیس کے چھ ذخیرے دریافت ہوئے ہیں، دو ذخیرے کے پی کے میں اور چار ذخیرے سندھ میں دریافت ہوئے ہیں، ان 6 دریافتوں سے یومیہ 5کروڑ10لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل ہو گی، موجودہ حکومت کے دور میں تیل و گیس کے 83ذخیرے دریافت ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان دریافتوں سے 50.1ملین کیوبک گیس اور 2359بیرل خام تیل بھی حاصل ہو گا۔(اح)