خبرنامہ پاکستان

جو بھی راؤ انوار کی پشت پناہی کرے گا وہ بے نقاب ہوگا: وزیر داخلہ سندھ

بھی راؤ

جو بھی راؤ انوار کی پشت پناہی کرے گا وہ بے نقاب ہوگا: وزیر داخلہ سندھ

کراچی:(ملت آن لائن)جو بھی راؤ انوار کی پشت پناہی کرے گا وہ بے نقاب ہوگا: وزیر داخلہ سندھ، وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے کہا ہےکہ جو بھی راؤ انوار کی پشت پناہی کرے گا وہ بے نقاب ہوگا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل انور سیال نے کہا کہ راؤ انوار اب ایک ملزم ہے وہ جس کا نام لینا چاہے لے، انہیں کوئی ڈر نہیں اور جو بھی راؤ انوار کی پشت پناہی کرے گا وہ بے نقاب ہوگا۔ پولیس سے پوچھیں گے اگر گھر راؤ انوار کا نہیں تھا تو چھاپہ کیوں مارا، وزیر داخلہ سندھ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہو وہ قانون سے اوپر نہیں، عدالت کا حکم ہے راؤ انوار کر گرفتار کرنا ہے، راؤ انوار کے خلاف اگر کسی کے پاس کوئی شکایت ہے تو متعلقہ کمیٹی کے پاس رجوع کرے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے نقیب اللہ اور انتظار کیس کی کارروائی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انتظار کیس میں بھی اگر جان بوجھ کر کارروائی کی گئی تو ان لوگوں کے خلاف بھی وہی کارروائی ہوگی جو راؤ انوار کے خلاف ہوئی۔