خبرنامہ پاکستان

جو کہتے تھے کہ وزیراعظم واپس نہیں آئیں گے،اب وہ خاموش ہوجائیں: مریم نواز

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ جو کہتے تھے کہ وزیراعظم واپس نہیں آئیں گے، اب وہ خاموش ہو جائیں۔بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم علاج کیلئے لندن گئے تھے، علاج کے بعد وطن واپس آ گئے ہیں، جو کہتے تھے کہ وزیراعظم واپس نہیں آئیں گے، اب وہ خاموش ہو جائیں۔(اح)