خبرنامہ پاکستان

جھل مگسی میں درگاہ میں دھماکا، 12 افراد جاں بحق

جھل مگسی میں درگاہ میں دھماکا، 12 افراد جاں بحق

نصیر آباد(ملت آن لائن)بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کے علاقے جھل مگسی میں درگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہو گئے۔

نمائندہ جیو نیوز کے مطابق دھماکا جھل مگسی سے چار کلومیٹر دور واقع درگاہ فتح پور میں ہوا جہاں جمعرات کا روز ہونے کی وجہ سے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ڈپٹی کمشنر اسداللہ کاکڑ نے واقعے میں 12 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے جبکہ اس میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دھماکا درگاہ کے درازے پر ہوا جبکہ اس میں زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔

ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکا خودکش تھا تاہم وزیرداخلہ بلوچستان کے مطابق یہ کہنا قبل ازوقت ہے کہ دھماکا خودکش تھا یا پلانٹڈ۔ دھماکے کے بعد مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ترجمان حکومت بلوچستان انوارالحق نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خودکش حملہ آور کو روکنے کی کوشش پر پولیس اہلکار دشہید ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ عاشورہ کے دوران حملوں کے شدیدخطرات تھے۔

یاد رہے کہ یہ درگاہ کوئٹہ سے کوئی تین سو کلومیٹر دور جنوب میں واقع ہے۔

فتح پور کی اسی درگاہ پر 19مارچ 2005ءکوایک خود کش دھماکہ ہوا جس میں 50 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

اس خبر میں مزید تفصیلات شامل کی جا رہی ہیں۔