خبرنامہ پاکستان

جھوٹے الزام لگانے والوں کو آج پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا: طلال

اسلام آباد:(ملت+ آئی این پی )مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جھوٹے الزام لگانے والوں کو آج پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی ہوئی ہے،فیصلے ہمیشہ عدالتوں میں ہوتے ہیں ناکہ دھرنوں اور سڑکوں پر بھاگنے سے، خواجہ آصف اب بولیں گے ’’ تیرا کیا ہوگا کالیا‘‘۔ جمعرات کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف عوامی نمائندہ ہیں،جھوٹ کی بنیاد پر کامیابی نہیں مل سکتی،عثمان ڈار اگلے10الیکشن بھی مقابلہ نہیں کرسکتے،پیسے کے زور پر کوئی کامیاب نہیں ہوسکتا۔طلال چوہدری نے کہا کہ جھوٹے الزام لگانے والوں کو آج پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا،پاکستان کی تاریخ میں 2013کا الیکشن بہترین تھا،الزام لگانے والوں کو چاہیے تھا کہ پہلے تصدیق کرلیں اور4حلقوں کے جھوٹے راگ کو شکست ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف اب بولیں گے ’’ تیرا کیا ہوگا کالیا ‘‘،کچھ لوگوں کو ان کی زبان میں ہی جواب دینا پڑتا ہے،خواجہ آصف عوامی لہجے میں بات کرتے ہیں، سیاسی لوگوں کو ان کی ہی زبان میں جواب دیاجائے تو پھر وہ سمجھتے ہیں۔(خ م)