خبرنامہ پاکستان

جہاز کے دونوں انجن کا فیل ہوجانا خطرناک ہوتا ہے،کموڈور

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی) ایوی ایشن ماہر کموڈور جمال حسین نے کہا ہے کہ ایک انجن فیل ہوجانے پر طیارہ کنٹرول کیا جاسکتا ہے‘ جہاز کے دونوں انجن کا فیل ہوجانا خطرناک ہوتا ہے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جمال حسین نے کہا کہ ٹیک آف یا لینڈنگ کے دوران انجن کا فیل ہونا خطرناک ہوتا ہے۔ اگر جہاز ٹرینی پائلٹ اڑا رہا تھا تو اس کا معلوم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جہاز کے دونوں انجن کا فیل ہوجانا خطرناک ہوتا ہے۔ ایک انجن فیل ہوجانے پر طیارہ کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ (ن غ)