خبرنامہ پاکستان

جہانگیرترین کا بینک سےکروڑوں روپےکا قرض معاف کرانےکا انکشاف

اسلام آباد:(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین کی جانب سے زرعی ترقیاتی بینک سے لیا گیا کروڑوں روپے کا قرض معااف کرانے کا انکاشاف ہوا ہے۔ تاندلیلہ والا شوگرمل کی مالکان نے زرعی ترقیاتی بینک سے 10 کروڑ10 لاکھ روپے قرض حاصل کیا، جہانگیر ترین اور وزیر اعظم نواز شریف کے موجودہ مشیر ہارون اختر اس مل میں حصہ دار تھے۔ 2005 میں سابق صدر پرویز مشرف کے دوران حکومت میں جہانگیرترین نے وفاقی وزیرکی حیثیت سے شوگرمل کا قرضہ بینک سے معاف کرایا۔