خبرنامہ پاکستان

جہانگیر ترین نے اپنا جواب جمع کرا دیا

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی )تحریک انصاف کے رہنما معروف قانون دان حامد خان نے پانامہ لیکس کے بعد عمران خان نااہلی کیس میں بھی پیروی کرنے سے معذرت کر لی‘ نعیم بخاری الیکشن کمیشن میں پیش‘ تیاری کیلئے وقت مانگ لیا‘عدالت نے کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی جبکہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق )تحریک انصاف کے رہنما معروف قانون دان حامد خان نے پانامہ لیکس کے بعد عمران خان نااہلی کیس میں بھی پیروی کرنے سے معذرت کر لی۔ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں نا اہلی کے درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا گیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نا اہلی کیس کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے کیس لڑنے سے معذرت کر لی اور ان کی جگہ نعیم بخاری الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا ،ان کا کہنا تھا کہ حامد خان نے کیس سے معذرت کر لی جو کہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے ، مجھے کیس سمجھنے کے لیے وقت دیا جائے۔ادھر جہانگیر ترین کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی کر لی۔اس سے قبل تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے پاناما لیکس کیس لڑنے سے بھی معذرت کر لی تھی