خبرنامہ پاکستان

جہلم میں عمران خان کے جلسے کا نوٹس

جہلم: (آئی این پی) ریٹرنگ آفیسر نے عمران خان کے جہلم میں جلسہ کرنے پر انہیں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان 27 اگست تک خود پیش ہو کر یا اپنے وکیل کے ذریعے اپنا مؤقف پیش کریں۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کو ضابطہ اخلاق کی یاد دہانی کرانے کے باوجود انہوں نے ضمنی انتخاب والے حلقے میں جلسہ کیا۔ ریٹرنگ آفیسر کی جانب سے کہا گیا ہے عمران خان یا انکے وکیل کے پیش نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کو کاروائی کے لیے بھجوایا جائے گا۔