خبرنامہ پاکستان

جینامرنا ایم کیو ایم کےساتھ ہی ہے، نہیں چھوڑ سکتا، فاروق ستار

جینامرنا ایم کیو ایم کےساتھ ہی ہے، نہیں چھوڑ سکتا، فاروق ستار

کراچی :(ملت آن لائن) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے تمام پیشکشیں ٹھکرا دیں اور ایم کیوایم نہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جینامرناایم کیو ایم کےساتھ ہی ہے، کسی اور سیاسی جماعت میں کبھی نہیں جاؤں گا۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نےسیاست سے متعلق تمام آپشنزاورپیشکشوں کومسترد کر دیا اور کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہی میری جماعت ہے ، ایم کیو ایم کے ساتھ ہی جینا مرنا ہے ،پتنگ کے ساتھ رومانس ہے، نہیں چھوڑ سکتا۔ فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کسی اور سیاسی جماعت میں کبھی نہیں جاؤں گا ، بہت سے لوگوں نےپیشکش کی، ایم کیو ایم نہیں چھوڑوں گا ، تنظیمی بحران سےنبرد آزما ہوناہے بیٹھ کرحل نکال لیں گے۔ انھوں نے کہا کہ تنظیمی بحران سےدلبرداشتہ ہوکردوسرے کاہاتھ نہیں تھاموں گا، 35 سال پارٹی کےساتھ گزارے آگے بھی اسی کے ساتھ رہوں گا ، پیشکش کرنے والے اپنی پیشکش پاس رکھیں ان کا صرف شکریہ۔
بہادرآبادوالے کہہ دیں فاروق بھائی آپ کی ضروت نہیں ، میں پھر کوئی فیصلہ کروں گا
گذشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چاہتا ہوں کہ مسائل خودحل کریں ، ناراض نہیں جو مجھے میرے بھائی منانےآئیں ، مجھےامیدتھی میرےجانےکےبعدمسائل حل ہوجائیں گے ، ہمارےاختلافات سےاب ہمارےاراکین دوسری پارٹی میں جارہےہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ بہادرآبادوالے کہہ دیں فاروق بھائی آپ کی ضروت نہیں ، میں پھر کوئی فیصلہ کروں گا، پی ایس پی والےکہہ رہےہیں میں وہاں چلاآؤں استقبال کریں گے، انسانی اخلاقیات کی وجہ سےان کاشکریہ اداکرتاہوں۔ فاروق ستار نے کہا تھا کہ تنظیم میں بحران کوحل کرنےکیلئےاپناسیاسی تجربہ استعمال کررہاہوں، میری انا کامسئلہ نہیں یہ مسئلہ جلدحل ہوجائےگا ، فیصلےکےبعداب کنونیرمیں اورپارٹی میرےنام سےرجسٹردہے ، الیکشن کمیشن کومیرانام اب ویب سائٹ پراپ ڈیٹ کرناچاہیے۔