خبرنامہ پاکستان

جیو نیوز کی رپورٹنگ درست نہیں، ترجمان وزارت داخلہ

اسلام آباد(ملت آن لائن)وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کابینہ اجلاس میں دیے گئے اپنے ریمارکس سے متعلق نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر چلائی جانے والی خبروں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران وزیرِ داخلہ کی جانب سے کی جانے والی باتوں سے متعلق جیو نیوز کی رپورٹنگ درست نہیں۔ ترجمان نے کہا کہ یہ انتہائی غیر مناسب اور صحافتی اصولوں کے منافی ہے کہ وزیر ِداخلہ سے وہ بات منسوب کی جائے جو انھوں نے کی ہی نہیں، میڈیا چینلز کو سچائی اور حقیقت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔

ترجمان نے کہا کہ وزیرِ داخلہ نے جو بات کابینہ اجلاس میں کی وہ ریکارڈ پر ہے اور وہ حقائق سے یکسر مختلف ہے جو جیو نیوز کی جانب سے رپورٹ کیا جا رہا ہے جبکہ جو کچھ رپورٹ کیا جا رہا ہے ایسا ایک لفظ بھی وزیرِ داخلہ نے نہیں کہا۔