خبرنامہ پاکستان

جی ایچ کیو: فوجی جوانوں میں اعزاز تقسیم کرنے کی پروقار تقریب

جی ایچ کیو: فوجی جوانوں میں اعزاز تقسیم کرنے کی پروقار تقریب

اسلام آباد:(ملت آن لائن) ملک سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے اور مختلف فوجی آپریشن میں بہادری کی داستان رقم کرنے والے فوجی جوانوں کے لیے اعزازات تقسیم کرنے کی پر وقار تقریب جی ایچ کیو میں منعقد ہوئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشنز میں بہادری کی داستان رقم کرنے والوں میں اعزازت تقسیم کئے گئے اس موقع پر تین افسروں اور اکیس جوانوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا جبکہ سولہ شہدا کے اعزازت ان کے اہلخانہ نے وصول کئے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ 76 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری اور ایک سو دس کو تمغہ امتیاز ملٹری سے نوازا گیا جبکہ 76 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری، 110 کو تمغہ امتیاز دیے گئے، اس موقع پر ملٹری کور کمانڈر راولپنڈی نے شہدا کی قربانیوں کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔
آرمی چیف کا دورہ جنوبی وزیرستان، ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، نقیب کے والد سے ملاقات
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی پاک نے ملک میں قربانیوں کے ذریعے امن قائم کیا، بہادر جوانوں نے کامیاب آپریشنز کے ذریعے ملک کو دہشت گردوں سے پاک کیا جبکہ کور کمانڈر راولپنڈی نے افسران اور جوانوں کو اعزازات سےنوازا۔ خیال رہے کہ آج آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا اور کراچی میں پولیس گردی کا نشانہ بننے والے نقیب اللہ محسوس کے والد سے ملاقات بھی کی۔
باجوہ ڈاکٹرائن اگر ہے تو وہ سیکیورٹی اورامن کے لیے ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی، استحکام کے لیے فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنا ضروری اور قبائلیوں کی دیرینہ خواہش ہے، قبائلی کسی کوبھی امن تباہ کرنےنہ دیں۔ آرمی چیف آف اسٹاف کا کہنا تھا کہ قبائلیوں نے امن کے لیے بھاری قیمت ادا کی۔