خبرنامہ پاکستان

جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا تقریب، بلاول بھٹو کو شرکاء نے گھیر لیا

جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا تقریب، بلاول بھٹو کو شرکاء نے گھیر لیا

راولپنڈی: (ملت آن لائن) جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد یوم دفاع و شہدا تقریب میں موجود بلاول بھٹو زرداری کو شرکاء نے گھیر لیا، سیلفیاں بنائیں اور آٹو گراف لیے۔جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد یوم دفاع و شہدا تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بھی شریک ہوئے، تقریب کے اختتام پر شرکاء اور ملٹری بینڈ کے جوانوں نے بلاول بھٹو زرداری کے گھیرے رکھا، ہاتھ ملائے، سیلفیاں بنائیں اور آٹو گراف لیے۔

ایک شہید کی ماں نے بلاول کے ماتھے پر بوسہ دیا، اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا میں آج یہاں خاص طور پر شہداء اور ان کے لواحقین کے لیئے آیا اور ہم شہدائے وطن کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔