خبرنامہ پاکستان

جی حضوری نہ کرنے والوں کو پارٹی میں سائیڈ لائن کر دیا جاتا ہے، ماروی میمن کا ٹوئٹ

جی حضوری نہ کرنے والوں کو پارٹی میں سائیڈ لائن کر دیا جاتا ہے، ماروی میمن کا ٹوئٹ

لاہور:(ملت آن لائن) چوہدری نثار کے بعد ن لیگی رہنما ماروی میمن نے بھی پارٹی پالیسی سے ناراضی کا اظہارکردیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں ماروی میمن نے لکھا ہے کہ جی حضوری نہ کرنے والوں کو سائیڈ لائن کردیا جاتا ہے۔ اختلاف رائے کرو تو باغی کا لقب دیا جاتا ہے اورکہا جاتا ہے کہ پارٹی سے نکل جاؤ۔ خیال رہے کہ ماروی میمن اس سے پہلے بھی پارٹی پالیسیوں پر تنقید کر چکی ہیں اورآج کل اپنی قیادت سے ناراض نظر آتی ہیں۔
…………………….
شہباز شریف نے پارٹی معاملات ہاتھ میں لے لیے، بڑی تبدیلیوں کا امکان

لاہور:(ملت آن لائن) مسلم لیگ ن میں اہم اور بڑی تبدیلیوں کے امکانات روشن ہونے لگے، پارٹی ڈسپلن کو برقراررکھتے ہوئے ورکرز، عام انتخابات کے امیدواران اورموجودہ اراکین اسمبلی کے لیے پارٹی پالیسی مرتب کی جارہی ہے جس کا شہباز شریف جلد باقاعدہ اعلان کریں گے۔ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف برق رفتاری سے پارٹی کے معاملات کو سنبھال رہے ہیں اس ضمن میں ملکی سطح پر پارٹی کو متحد کرنے میں سرگرم بھی ہیں، گزشتہ روز چودھری نثار سے شہباز شریف کی ملاقات بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے تاہم پارٹی کے اندر جذباتی اور خودساختہ ایکشن پلان بنانے والے عہدیداران و اراکین اسمبلی کو ازخود فیصلے کرنے سے روک دیا گیا ہے حتیٰ کہ پارٹی کے حق میں کیے جانے والے مظاہروں کی بھی قبل از وقت پارٹی سربراہ سے منظوری لی جائے گی۔ یہ عمل غیر ضروری ایسے محرکات کو قابو کرنے کے لیے کیاگیا ہے جس کا فائدہ اپوزیشن جماعتیں اٹھارہی ہیں اور جس کے باعث پارٹی کو بیٹھے بٹھائے سیاسی مخالفین کی باتیں سننا پڑ رہی ہیں۔