خبرنامہ پاکستان

جے آئی ٹی رپورٹ نواز شریف کیخلاف نہیں ملکی ترقی کیخلاف لکھی گئی، کیپٹن(ر)صفدر

جے آئی ٹی رپورٹ

جے آئی ٹی رپورٹ نواز شریف کیخلاف نہیں ملکی ترقی کیخلاف لکھی گئی، کیپٹن(ر)صفدر

اسلام آباد:(ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ نواز شریف کیخلاف نہیں ملکی ترقی کیخلاف لکھی گئی، مورخ لکھے گا یہ پاکستان کی ترقی کیخلاف بہت بڑی سازش تھی۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن(ر)صفدر نے کہا کہ واجد ضیا نے لکھی لکھائی رپورٹ پر دستخط کردیئے، بہت جلد لوگوں پتہ چل جائے گا ان سے کیا کام لیا گیا۔ کیپٹن(ر)صفدر کا کہنا تھا کہ یہ رپورٹ نواز شریف نہیں کاشغر گوادر اورملکی ترقی کیخلاف لکھی گئی ہے،آنے والا وقت بتائے گا کہ جس طرح جسٹس منیر نے بطور چیف جسٹس فیصلہ لکھا اور بنگا لیوں کے دلوں میں نفرت پیدا کی ۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد نے کہا کہ اٹھائیس تاریخ والا فیصلہ اور جے آئی ٹی کی رپورٹ ،مورخ لکھے گا یہ پاکستان کی ترقی کیخلاف بہت بڑی سازش تھی۔ انھوں نے مزید کہا کہ چھ، سات مہینے میں پتہ چل جائے گا کہ ان سے کیا کام ہوا، ڈھونڈنا پڑے گا یہ رپورٹ کس نے لکھی، اس کو بھی یہاں آنا چاہئیے۔
واجد ضیا نے سب کچھ سیاہ کر دیا۔ کسی کو ریاست کی فکر نہیں، کیپٹن (ر) صفدر
یاد رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا کہ واجد ضیا نے سب کچھ سیاہ کر دیا۔ کسی کو ریاست کی فکر نہیں، آئین توڑنے کی سازشیں ہوئیں، پہلے واجد ضیا دور میں پیش ہوتے تھے آج کل واجد سیاہ کے طور پر پیش ہو رہے ہیں۔ ان کو آئینہ دکھانے کا وقت آگیا ہے خیال رہے کہ جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیاء کا بیان گزشتہ 3 سماعتوں سے جاری ہے، بیان مکمل ہونے پر مریم نواز کے وکیل امجد پرویز جرح کریں گے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تفتیش کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے کر اُس کمیٹی کی سربراہی واجد ضیاء کے سپرد کی تھی، جے آئی ٹی نے شریف خاندان اور سابق وفاقی وزیر خزانہ کے خلاف نیب ریفرنس دائر کرنے کی تجویز دی تھی۔ سپریم کورٹ کی جانب سے نوازشریف کی نااہلی کا فیصلہ آنے سے قبل ہی مسلم لیگ ن کے رہنما جے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کرتے آئے ہیں، مختلف مقامات پر انہوں نے تفتیشی ٹیم پر سنگین الزامات بھی عائد کیے تھے۔