خبرنامہ پاکستان

حاجی محمد عدیل نے جمہوری اقتدار کے فروغ کے لئے کام کیا:وزیراعظم

اسلام آباد: (ملت+اے پی پی) وزیراعظم محمد نوازشریف نے عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر رہنماء حاجی محمد عدیل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جمعہ کو یہاں وزیراعظم ہاؤس سے جاری تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور ان کے اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطاء فرمائیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں جمہوریت کے استحکام کے لئے حاجی محمد عدیل کی خدمات قابل تعریف ہیں، وہ جمہوری اقتدار پر یقین رکھتے تھے اور انہوں نے ملک میں جمہوری اقتدار کے فروغ کے لئے کام کیا ۔ان کی یادیں ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔