خبرنامہ پاکستان

حافظ آباد بون میروکیس، مرکزی ملزم کا ساتھی گرفتار

حافظ آباد بون میرو

حافظ آباد بون میروکیس، مرکزی ملزم کا ساتھی گرفتار

حافظ آباد:(ملت آن لائن) غریب خواتین کو جھانسہ دے کر ریڑھ کی ہڈی سے پانی اور دوسرا مواد نکالنے والے گروہ کے مرکزی ملزم کا ساتھی گرفتار ہوگیا ہے۔ حافظ آباد میں غریب خواتین کو جہیزکا جھانسہ دے کر ریڑھ کی ہڈی سے مواد نکالنے والے گروہ کے مرکزی ملزم کا ساتھی واجد روات سے گرفتارکرلیا گیا ہے، جسے تحویل میں کے کرتفتیش کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب گرفتارملزمان ندیم اورساجد کے پولی گرافک ٹیسٹ ک رپورٹ آج آجائے گی۔ ڈی ایچ کیواسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرریحان اظہرنے بتایا کہ متاثرہ خواتین کے میڈیکل ٹیسٹ ہورہے ہیں اور محکمہ صحت پنجاب کی ٹیم بھی معاملے کی تحقیقات کررہی ہے سٹی پولیس نے متاثرہ خواتین کی مدعیت میں مزید 2 مقدمات درج کرلیے ہیں جس کے بعد مقدمات کی تعداد 3 ہوگئی ہے اوران میں دہشت گردی اوراقدام قتل کی دفعات بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزبھی گروہ کے ظلم کی شکارمزید 8 خواتین سامنے آگئیں تھیں جس کے بعد متاثرہ خواتین کی تعداد 24 ہوگئی تھی۔
…………………………………
اس خبر کو بھی پڑھیے… دھرنا مقدمات؛عمران خان نے حاضری سے استثنیٰ اوربریت کی درخواستیں دائرکردیں

اسلام آباد:(ملت آن لائن) عمران خان نے 2014 کے دھرنے کے دوران قائم کئے گئے مقدمات کی سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ اوربریت کی درخواستیں دائرکردی ہیں۔ اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے 2014 کے دھرنے کے دوران ایس ایس پی تشدد اور پی ٹی وی کی عمارت پر حملے سمیت مختلف مقدمات کی سماعت کی، عدالت کے گزشتہ حکم پر عمران خان بھی پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل نے اپنے موکل کی مقدمات کی سماعت کے دوران حاضری سے استثنیٰ اوربریت کے لئے درخواستیں دائر کردیں۔ عمران خان کے وکیل کا کہنا تھا کہ فرد جرم عائد کرنے سے پہلے بریت کی درخواست پرفیصلہ کیا جائے۔ جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ کیس عدالت میں ہے اورہمیں قانونی ضابطوں پر عمل کرنا ہے۔ عدالت نے درخواستیں استغاثہ کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 26 فروری تک ملتوی کردی۔