خبرنامہ پاکستان

حافظ قرآن بچے سے بدفعلی اور قتل کے مجرم کو 35 سال قید

حافظ قرآن بچے سے بدفعلی اور قتل کے مجرم کو 35 سال قید
کراچی:(ملت آن لائن) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے حافظ قرآن بچے کو اغوا کے بعد قتل کرنے کے کیس میں مجرم کو 35 سال قید کی سزا سنادی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں حافظ قرآن بچے کے اغوا کے بعد قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے مجرم حسن بٹ کو 35 سال قید کی سزا سنادی۔ دوسری جانب مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مجرم کو کم سزا ملی ہے لہذا سزائے موت کے لیے اپیل دائرکریں گے۔ مجرم نے 9 سالہ حافظ قرآن کو اغوا اور بدفعلی کے بعد قتل کردیا تھا اور پھر تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا تھا جب کہ پولیس نے مجرم کو ستمبر2016 میں نیپئر سے گرفتارکیا تھا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں حافظ قرآن بچے کے اغوا کے بعد قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے مجرم حسن بٹ کو 35 سال قید کی سزا سنادی۔ دوسری جانب مقتول کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ مجرم کو کم سزا ملی ہے لہذا سزائے موت کے لیے اپیل دائرکریں گے۔ مجرم نے 9 سالہ حافظ قرآن کو اغوا اور بدفعلی کے بعد قتل کردیا تھا اور پھر تیسری منزل سے نیچے پھینک دیا تھا