خبرنامہ پاکستان

حامد خان نے اپنی جگہ نعیم بخاری کو وکیل تجویز کردیا

اسلام آباد: (ملت+آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قانون دان حامد خان نے اپنی جگہ نعیم بخاری کو وکیل تجویز کردیا ہے۔ کہتے ہیں نعیم بخاری نے ان کے ساتھ مل کر کیس کی تیاری کی ہے۔حامد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جس طرح میڈیا پر مجھ سے متعلق باتیں کی گئیں وہ بدتمیزی کے مترادف ہے۔ جس طرح میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے وہ پیشہ ورانہ انداز نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت میں بطور وکیل کیس لڑتا ہوں ،خود پر ایسی تنقید برداشت نہیں کرسکتا۔ پانامہ کیس کے حوالے سے جتنے شواہد تھے وہ سپریم کورٹ میں دے چکے، اب دوسروں کی باری ہے۔حامد خان نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ نعیم بخاری سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کی آئندہ پیروی کریں، تاہم انہوں نے کیس میں اپنی جگہ نعیم بخاری کو وکیل تجویز کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نعیم بخاری نے میرے ساتھ مل کر کیس کی تیاری کی ہے تاہم بابر اعوان کیس کی پیروی کریں گے یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔