خبرنامہ پاکستان

حامد سعید کاظمی کی حج سیکنڈل سے بر یت پیپلزپارٹی کی اخلاقی فتح ہے

ملتان (ملت + آئی این پی) پیپلزپارٹی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر حامد سعید کاظمی کی حج سیکنڈل سے بر یت پیپلزپارٹی کی اخلاقی فتح ہے۔سابق وفاقی وزیرحامدسعیدکاظمی نے حج سیکنڈل میں اتنے سال جیل کاٹی، عدالتی فیصلہ پارٹی کے لئے وکٹری ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ حامد سعید کاظمی کی رہائی سے پارٹی کا مورال بلند ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مسلسل کیسز کا سامنا کررہی ہے۔ہم نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور مقدمات میں پیش ہوتے رہے۔؂ آئندہ بھی کوئی ایشو ہوا تو عدالتوں کا احترام کرتے رہیں گے۔