خبرنامہ پاکستان

حامد میر کمیشن: ارشد شریف کی درخواست پر رپورٹ عدالت میں جمع

حامد میر کمیشن

حامد میر کمیشن: ارشد شریف کی درخواست پر رپورٹ عدالت میں جمع

اسلام آباد:(ملت آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائیکورٹ میں حامد میر کمیشن رپورٹ کو پبلک کرنے کے لیے اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف کی درخواست پر رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی۔ صحافی حامد میر کمیشن رپورٹ کو پبلک کرنے کے لیے اے آر وائی نیوز کے اینکر پرسن ارشد شریف کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت ہائی کورٹ کے سگنل رکنی بنچ جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔ عدالت میں وفاق کی جانب سے چوہدری حسیب جبکہ وزارت داخلہ کی جانب سے ایس او عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران وزارت داخلہ نے حامد میر کمیشن رپورٹ کی فراہمی کے حوالے سے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔ چوہدری حسیب کے وکیل کا کہنا تھا کہ حامد میر کمیشن رپورٹ دینے کے لیے وزارت داخلہ کو کوئی اعتراض نہیں ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ جب وفاق کو حامد میر کمیشن رپورٹ دینے کے لیے کوئی اعتراض نہیں ہے تو مدعا ہی حل ہوگیا۔ عدالت نے ہدایت دی کہ حامد میر کمیشن رپورٹ حاصل کرنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دیں اور رپورٹ ارشد شریف کو فراہم کریں۔ خیال رہے کہ ارشد شریف کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ حامد میر پر حملے کے بعد جیو نیوز نے حساس ادارے کے ڈائریکٹر جنرل پر الزام لگایا تھا۔