خبرنامہ پاکستان

حج قرعہ اندازی ، 69 ہزار عازمین کے نام فائنل کر لئے گئے

اسلام آباد:(آئی این پی ) دو ہزار سولہ کے لیے حج قرعہ اندازی کر دی گئی ۔ دو لاکھ اسی ہزار چھ سو سترہ درخواست گزاروں میں سے انہتر ہزار سے زائد خوش نصیب حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے ۔ 2016 کے لیے حج قرعہ اندازی ، 69 ہزار سے زائد خوش نصیب کامیاب ، حاجیوں کے لیے ٹریکنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ ، حاجیوں کوموبائل فون نہیں دئیے جائیں گے ۔ 50 فیصد کوٹہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کو دینے کے خلاف حکومت اپیل کرنے کو تیار ۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد سرکاری طور پر حج کی خواہش مند ہے ۔ حاجیوں کی سہولت کے لیے ساٹھ فیصد کوٹہ مختص کیا تھا ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق پنجاب سے 44.3 فیصد سندھ سے 22.6 ، صوبہ خیبر پختونخوا سے 20.8 جبکہ بلوچستان سے 5.5 فیصد کامیاب امیدوار حج کی سعادت حاصل کر یں گے ۔ تمام کامیاب امیدوار اپنے پاسپورٹ 15 مئی تک جمع کرانے کے پابند ہوں گے