خبرنامہ پاکستان

حج کرپشن اسکینڈل؛حامد سعید کو 16 سال قید کی سزا

اسلام آباد:(آئی این پی) عدالت نے حج کرپشن اسکینڈل میں سابق وفاقی وزیر کو 16 سال اور سابق ڈی جی حج کو 40 سال قید کا حکم سنا دیا۔ اسلام آباد کی عدالت نے حج کرپشن اسکینڈل کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی کو 16 سال اور سابق ڈائریکٹر جنرل حج راؤ شکیل کو 40 سال قید کا حکم سنایا ہے۔ عدالت نے سابق ایڈیشنل سیکرٹری آفتاب احمد کو بھی 16 سال قید کا حکم دیا۔ اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیر احمد نے کیس کا فیصلہ سنایا۔ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں سابق ڈائریکٹر حج راؤ شکیل، سابق وزیر برائے مذہبی امورحامد سعید کاظمی اور وزارت مذہبی امور کے سابق ایڈیشنل سیکریٹری راجہ آفتاب پر2010 کے حج سیزن کے دوران قومی خزانے کو اربوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام تھا۔