خبرنامہ پاکستان

حدیبیہ کیس کی دوبارہ سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل

سٹون کرشنگ

حدیبیہ کیس کی دوبارہ سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل
اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے حدیبیہ کیس کی دوبارہ سماعت کے لئے نیا بنچ تشکیل دے دیا ۔جسٹس مشیرعالم کی سربراہی میں 3 رکنی خصوصی بنچ 28 نومبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔ نئے بنچ میں جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔ یہ تینوں جج پانامہ بنچ میں شامل نہیں تھے۔ واضح رہے کہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے پانا مہ کیس کاحصہ ہونے کے باعث حدیبیہ کیس سننے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ رجسٹرار آفس نے کیس غلطی سے بنچ کے سامنے لگا دیا۔ شاید پانا مہ کیس پر میرا فیصلہ نہیں پڑھا۔واضح رہے کہ نیب نے شریف فیملی کے خلاف حدیبیہ پیپر کیس کو دوبارہ کھولنے کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔