خبرنامہ پاکستان

حدیبیہ کیس کی سماعت جمعے تک ملتوی

حدیبیہ کیس کی سماعت جمعے تک ملتوی
اسلام آباد:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ نے حدیبیہ ریفرنس سے متعلق نیب اپیل کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی رخصت کے باعث بنچ نامکمل رہا اور حدیبیہ کیس کی سماعت نہ ہوسکی۔ جسٹس مشیر عالم نے سماعت جمعے تک ملتوی کردی۔ جسٹس مشیر عالم نے بتایا کہ بدقسمتی سے آج بینچ کے رکن جسٹس مظہر عالم کے رشتے دار کا انتقال ہوگیا ہے جس کے باعث وہ رخصت پر ہیں، کیس کی مزید سماعت، پرسوں کریں گے، تاہم جمعے کو آئندہ سماعت بھی جج کی دستیابی سے مشروط ہوگی۔ سپریم کورٹ میں 18 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات بھی شروع ہوجائیں گی جس کے نتیجے میں اگر جمعے کو بھی سماعت نہ ہوئی تو پھر حدیبیہ کیس جنوری تک ملتوی ہوسکتا ہے۔ جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ حدیبیہ کیس کو دوبارہ کھولنے سے متعلق نیب کی اپیل کی سماعت کر رہا ہے۔ بنچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔