خبرنامہ پاکستان

حساس اداروں کی داعش کے خلاف کارروائی 20ملزمان گرفتار

اسلام آباد (آئی این پی) حساس اداروں نے ملک بھر میں داعش کے خلاف کارروائیوں کے دوران 20سے زائد ملزمان گرفتار کرلئے۔ جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق حساس اداروں نے کراچی ‘ نوشہرہ ‘ سرگودھا‘ لاہور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائیوں کے دوران داعش کے بیس سے زائد ملزمان گرفتار کئے۔ گرفتاریاں اسلام آباد میں کریکر حملے کرنے والوں کی نشاندہی پر کی گئی۔ (ن غ)