خبرنامہ پاکستان

حسین حقانی کے بیانات زیادہ بڑی بات نہیں ہے،یوسف رضا گیلانی

کراچی (ملت + آئی این پی) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حسین حقانی کے بیانات زیادہ بڑی بات نہیں ہے‘ میڈیا نے اس کو زیادہ اہمیت دی ہے‘ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہئے‘ لوگوں کو پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے۔ جمعرات کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ حسین حقانی کے بیانات زیادہ بڑی بات نہیں ہے۔ میڈیا نے اس کو زیادہ اہمیت دیدی ہے پارٹی سے کہوں گا دفاعی پوزیشن اختیار کرنے کی ضرورت نہیں۔ جوڈیشل کمیشن میں حسین حقانی پیش ہوتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی رپورٹ منظر عام پر آنی چاہئے۔ پنجاب کے معاملات سندھ سے مختلف ہیں۔ لوگوں کو پانامہ کیس کے فیصلے کا انتظار ہے۔ (ن غ)