خبرنامہ پاکستان

حسین حقانی کے بیان سے پاکستان کا امیج خراب ہوا: رانا تنویر

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداور رانا تنویر حسین نے امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حسین حقانی کو حکومت اور اپوزیشن دونوں نے غدار قراردیا ہے ، ان کے بیان سے پاکستان کا امیج خراب ہوا، میڈیا کو حسین حقانی کے بیان پر تبصرہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے ۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری آئین کے مطابق ہردس سال بعد ہونی چاہیے لیکن ماضی کی حکومتوں نے اس پر توجہ نہیں دی ،1998میں بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے مردم شماری کروائی ، اب بھی مسلم لیگ (ن) کی حکومت مردم شماری کرانے جا رہی ہے ، مردم شماری بے حد ضروری ہے ، مردم شماری کی بنیاد پر ہی مستقبل کی منصوبہ اور ملکی وسائل کی توسیم کی جاتی ہے ، جن علاقوں میں آبادی زیادہ ہوتی ہے وہاں ترقیاتی فنڈز زیادہ مختص کئے جاتے ہیں ، صوبوں کر مردم شماری کے تحت ہی این ایف سی ایوارڈ دیا جائے گا ۔ وفایق وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ حسین حقانی کے بیان کو اہمیت نہیں دینی چاہیے ، حکومت اور اپوزیشن نے مل کر حسین حقانی کو غدار قراردیا ہے ، پاکستان کے حوالے سے حسین حقانی کا بیان قابل مذمت ہے ، حسین حقانی کو اس طرح کے بیانات سے گریز کرنا چاہیے ۔