خبرنامہ پاکستان

حسین نواز کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا، نیب کو عمران خان سے رجوع کرنے کا مشورہ

حسین نواز کا حیرت انگیز موقف سامنے آگیا، نیب کو عمران خان سے رجوع کرنے کا مشورہ

اسلام آباد: (ملت آن لائن) سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا کہ اگر نیب کو ثبوت نہیں مل رہے تو عمران خان انہیں ڈھونڈ کر دیں ۔ خان کے سارے الزامات بے بنیاد ہیں۔ حسین نواز نے کہا کہ عمران خان کےسارے الزامات بے بنیاد ہیں جب کرپشن کی ہی نہیں ہے تو ثبوت کہاں سے ملیں گے ۔ نیب کو اگر ثبوت نہیں مل رہے تو عمران خان خود انہیں ڈھو نڈ کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ذاتیاں پر بات نہیں کرتے۔ نیب یا یو کے یا سعودی عرب کی حکومتوں سے کوئی نوٹس نہیں ملا۔