خبرنامہ پاکستان

حضرت داتا گنج بخشؒ ، اسلامی تصوف کی روایت کے بانی

حضرت داتا گنج بخشؒ ، اسلامی تصوف کی روایت کے بانی
لاہور (ملت آن لائن) جنوبی ایشیاء میں اسلامی تصوف کی روایت کا نقطہ آغاز عظیم صوفی شیخ علی بن عثمان الحجویری کو قرار دیا جا سکتا ہے جو زمانے بھر میں حضرت داتا گنج بخشؒ کے نام سے معروف و مقبول ہیں۔ آپؒ نے کشف المحجوب میں مسلمانوں کے بارہ گروہوں کا ذکر کیا ہے جن میں دس مقبول اور دو مردود قرار دیئے ہیں مگر آپ نے اپنی طرف سے کسی سلسلے کا آغاز نہیں کیا اور اس معاملے میں نہایت اعتدال کا راستہ اپنایا۔ آپ کے نزدیک اسلامی تصوف کا آغاز حضرت ابوبکر صدیقؓ سے ہوتا ہے تاہم آپ سلسلہ نسبت کے اعتبار سے حسنی و حسینی مشہور ہیں ۔ آپ کا اصل نام علی تھا ، والد گرامی کا نام عثمان جبکہ دادا کا نام علی تھا ۔