خبرنامہ پاکستان

حفیظ کو بولنگ ایکشن کی اصلاح کیلئےغیرملکی کنسلٹنٹ فراہم کرنے پرغور

حفیظ کو بولنگ ایکشن کی اصلاح کیلئےغیرملکی کنسلٹنٹ فراہم کرنے پرغور
لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفيظ کے اعتراض پر ان کے بولنگ ايكشن كی اصلاح كيلئے غير ملكی كنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے پر غور شروع كر ديا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بازو كا خم 15 ڈگری كی قانونی حد ميں لانے كيلئے برطانوی ماہر كی خدمات فراہم كی جا سكتی ہيں۔ اس سلسلے میں ذرائع كا كہنا ہے كہ پی سی بی كا بائيو مكينكس اسپيشلسٹ پال ہيرن سے رابطہ بھی ہوا ہے جب کہ پی سی بی حفيظ كے بولنگ ايكشن كی درستگی كے لئے خرچہ بھی خود اٹھائے گا۔ سنٹرل كنٹريكٹ كی وجہ سے اس ضمن ميں اخراجات اٹھانا پی سی بی كی ذمہ داری ہے۔ محمد حفيظ كا بولنگ ايكشن درست كروانے كيلئے قائم كی جانے والی 4 ركنی كميٹی ميں بائيو مكينكس ايكسپرٹ نہ ہونے كی نشاندہی گزشتہ ہفتے روزنامہ ايكسپريس نے ہی كی تھی لیکن اب آل راؤنڈر كی طرف سے اعتراض سامنے آگيا ہے۔