خبرنامہ پاکستان

حق بات کرتے ہوئے ڈرنا نہیں چاہیے: مریم نواز

حق بات کرتے ہوئے ڈرنا نہیں چاہیے: مریم نواز
اسلام آباد:(ملت آن لائن) مریم نواز کا کہنا ہے حق کی بات کرتے ہوئے ڈرنا نہیں چاہیے۔ کیپٹن (ر) صفدر نے کہا اداروں کو آئین کے تابع رہ کر کام کرنا چاہیے، سیاستدانوں کو عدالتوں سے کلین چٹ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ احتساب عدالت کے باہر کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 2018 الیکشن میں بھی نوازشریف کی جیت ہوگی، عمران خان یونہی پھرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا نوازشریف کے خلاف 28 جولائی کا فیصلہ پوری دنیا میں پاکستان کیلئے مذاق بن گیا، نوازشریف چاہتے ہیں کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کیلئے اداروں میں ہم آہنگی ہونی چاہئے۔ کیپٹن (ر) صفدر کا کہنا ہے سیاستدان کو عوام کے ووٹ اور اعتماد کی ضرورت ہے، 2013 میں بھی عوام نے نوازشریف پر دو تہائی اکثریت سے اعتماد کیا تھا، عوام جانتے ہیں کہ پاکستان کی سالمیت نوازشریف کی ذات کے ساتھ منسلک ہے۔ انہوں نے کہا اعلیٰ فوجی حکام کی سینیٹ ہول کمیٹی کو بریفنگ خوش آئند ہے، ملکی حالات پر تین چار ماہ بعد ایسی بریفنگ قومی اسمبلی و سینیٹ کو ہونی چاہیے۔